i پاکستان

کے پی میں علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آ سکتی، شیر افضل مروتتازترین

July 07, 2025

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لا سکتی، ہم نظریے کیلئے لڑ رہے تھے جس کا حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو ساتھ نکلوں گا۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک صرف کہنے سے نہیں چل جاتی، لوگوں کو نکالنے کے لئے کام کرنا ہوتا ہے، ورکرز کو یقین ہونا چاہیئے کہ لیڈر بھی آئے گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، بانی پی ٹی آئی کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے، 26 نومبر کو گولیاں چلائی گئیں، خوف ختم کرنے کے لیے کیا کیا گیا؟ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ نکلنا کیوں ضروری ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو میں ساتھ نکلوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں عزت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی، برے وقت میں بہت کم لوگ ساتھ دیتے ہیں، میں گالم گلوچ دیکھ دیکھ کر تھک گیا ہوں، سوشل میڈیا پر تنقید سے سب بد دل ہوچکے ہہں۔انکا کا کہنا تھا کہ ہم نظریے کے لیے لڑرہے تھے، نظریے کا حشر نشر کردیا گیا ہے، اپوزیشن وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم نہیں لاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی