i پاکستان

قائداعظم محمد علی جناح کی برسی، گورنراور وزیراعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیےتازترین

September 11, 2024

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی ۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ کابینہ کے اراکین نے بھی مزار پر حاضری دی ۔ وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن،وزیر داخلہ ضیا لنجار سمیت دیگر اراکین وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی