کبیر والا میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران اچانک پاس موجود ایک پیٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی، تین دکانیں بھی زد میں آکر خاکستر ہوگئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر کبیر والا میں پیٹرول ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجہ ڈپو کے قریب ایک گھر میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی آتش بازی بتائی جارہی ہے۔آتش بازی کے دوران ایک پٹاخہ آسمان سے پیٹرول ڈپو میں جاگرا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے شعلوں کی شکل اختیار کرلی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پٹرول ڈپو کے ساتھ واقع دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا، جس سے دو میڈیکل اسٹور اور ایک سبزی کی دکان بھی خاکستر ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد آگ بجھا دی، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی