بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی