i پاکستان

خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمدتازترین

September 20, 2025

خیبرکے علاقے لالہ چینہ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کردئیے ۔سی ٹی ڈی کے بیان مطابق لالہ چینہ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تاہم 3 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ کارروائی میں ہلاک کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نورنبی کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا، دہشت گرد نعیم اورکریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے۔واضح رہے کہ دہشتگردوں نے 11 مئی کو تھانہ چمکنی کی حدود میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں سب انسپکٹر سمیت2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی