خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دید یا ۔محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن کی تشکیل خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت عمل میں لائی گئی، کمیشن وزیر بلدیات مینا خان کی سربراہی میں فوری اختیارات و ذمہ داریاں سنبھالے گا۔اعلا میہ میں کہا گیا کہ سیکریٹری کمیشن ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ آر ڈی ڈی ہوگا، اس کے ممبران میں ایم پی اے محمد ادریس، احمد کنڈی، حافظ الرحمان اور عائشہ بانو شامل ہیں، ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق کمیشن بلدیاتی اداروں کی نگرانی، احتساب اور شفاف طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے مینڈیٹ کے تحت کام کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی