i پاکستان

خیبرپختونخوا ، اربوں کی کرپشن میں محکمہ خزانہ کے 10 افسران کیخلاف کارروائی کی سفارشتازترین

May 15, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز مین اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اکائونٹینٹ جنرل(اے جی) خیبرپختونخوا نے محکمہ خزانہ کے 10 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کر دی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اکانٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے دفتر نے مشکوک افراد اور مشتبہ بینک اکاونٹس کی نشاندہی کر دی، اے جی آفس نے مبینہ کرپشن میں محکمہ خزانہ کے10 اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کے لیے سیکریٹری خزانہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں اسسٹنٹ اور سب اکانٹنٹس اور 52 مشکوک بینک اکاونٹس کی بھی نشاندہی کی گئی، خط میں ضلعی اکانٹس افسر اپر کوہستان کو فوری معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اے جی آفس کے مطابق نیب کو موصول ہونے والے 1293 چیکس کا ریکارڈ ہی موجود ہی نہیں، جعلی چیکس کا اے جی دفتر سے کوئی سروکار نہیں، ریکارڈ اصلی چیکس کا رکھا جاتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی چیکس بنانے کی ذمہ داری نیشنل بینک اور سی اینڈ ڈبلیو ہے۔مشکوک رقم 3 ارب 47 کروڑ 37 لاکھ 19 ہزار155 کی نشاندہی بھی خط میں کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپر کوہستان میں کرپشن کی کل رقم 29 ارب روپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی