i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے 68 ارب 71 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ، خط لکھ دیاتازترین

May 20, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے 68 ارب 71 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ا س ضمن میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو ایک خط لکھا گیا ہے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے وفاق کے ذمہ 68 ارب 71 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔خط کے متن کے مطابق وفاق کے ذمہ گزشتہ سال کے37 ارب روپے کے واجبات میں سے 28 ملین موصول ہو چکے ہیں، گزشتہ سال کے واجبات میں اب بھی 8 ارب 56 کروڑ روپے باقی ہیں۔ہائیڈل پرافٹ کی مد میں جولائی 2024 سیاپریل 2025 تک 27 ارب روپے واجب الادا ہیں، این ایچ پی کے سالانہ 5 فیصد اضافہ کیواجبات بھی ادا نہیں کئے گئے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ سال 2016سے2023 تک این ایچ پی پرسالانہ 5 فیصد اضافہ کے 41 ارب 14 کروڑ روپے وفاق نے ادا کرنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی