i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ابتک 8 ارب روپے جاری کر دیئےتازترین

September 02, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے اب تک 8 ارب روپے جاری کر دیئے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے جاری کئے گئے فنڈز بارے اہم بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب کیلئے اب تک 8 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 1.5 ارب جاری کئے گئے، ایک ارب فوڈ اسٹامپ کی مد میں جاری کئے گئے ہیں، سیلاب کے تمام متاثرین کو 15 ہزار روپے خشک راشن کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ 50 کروڑ روپے ضم اضلاع کے فلڈ ریلیف کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سی اینڈ ڈبلیو کو 1.56 ارب روپے روڈز کلیئر کرنے و مرمت کیلئے دیئے ہیں، جبکہ ٹی ایم ایز کے لئے 61 ملین روپے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی