i پاکستان

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی رپورٹتازترین

September 04, 2025

خیبرپختونخوا میں گزشتہ8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد ، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے۔ رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 17 عام شہری شہید 51 زخمی ہوئے ۔ دہشت گروں سے لڑتے ہوئے 13 پولیس اہلکار شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 42 واقعات میں 186 ملزمان نامزد ہوئے جبکہ مقابلوں میں 8 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بنوں میں سب سے زیادہ 42، شمالی وزیرستان میں 15،جنوبی وزیرستان میں 14، دیر میں 11 ڈی آئی خان اور کرم میں 8،8 واقعات رونماہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی