خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے جدید چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت موٹروے اور بڑے شہروں میں عالمی معیار کے چارجنگ پوائنٹس قائم کی کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم ون موٹروے پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں جدید چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کیلئے جائیں گے۔منصوبے کے تحت چین کی مختلف نجی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شراکت داری کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے بڑے بزنس گروپس نے چینی کمپنیوں سے باقاعدہ رابطے شروع کر دئیے ہیں۔وزارت توانائی نے بھی منصوبے کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں اس نوعیت کے جدید اور عالمی معیار کے چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی