i پاکستان

خیبرپختونخوا میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاریتازترین

September 05, 2025

خیبرپختونخوا میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 766 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 293 دہشت گرد ہلاک جبکہ 878 گرفتار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق تین ہزار سے زائد دہشت گرد تاحال مطلوب ہیں، دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں بنوں سرفہرست ہے۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 417 شہری، پولیس آفیسرز اور اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 925 زخمی ہوئے۔ضلع بنوں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 141 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 92 دہشت گرد گرفتار جبکہ 28 مارے گئے۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں 124 حملوں میں 578 دہشت گرد نامزد ہوئے۔ لکی مروت میں 73 حملوں میں 26 شہادتیں ہوئیں، 52 دہشت گرد گرفتار جبکہ 27 مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 66 واقعات رپورٹ ہوئے، 73 دہشت گرد گرفتار اور 102 ہلاک ہوئے۔پشاور میں 32 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ملوث 184 دہشت گرد گرفتار جبکہ 9 مارے گئے۔جنوبی وزیرستان میں 63 حملے ہوئے جن میں 20 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1 گرفتار ہوا، اورکزئی، دیر، کرک و کرم میں درجنوں واقعات کے دوران کئی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی