i پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس شہدا پیکیج میں 10 لاکھ روپے کا اضافہتازترین

July 10, 2025

خیبرپختونخوا میں پولیس شہدا پیکج میں اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس شہدا پیکیجز میں10لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کانسٹیبل اورہیڈ کانسٹیبل پیکج ایک کروڑ10لاکھ روپے مقرر کردیا گیا۔ڈی ایس پی اور اے ایس رینک شہید کے ورثا کو ایک کروڑ 60 لاکھ پیکیج ملے گا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس پی، اے آئی جی شہید پیکیج 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا ۔پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹس بھی دئیے جائینگے، شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 5 مرلہ، اے ایس آئی، ایس آئی کو 7مرلہ پلاٹ ملے گا، شہد ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثا کا 10 مرلہ پلاٹ پیکج میں شامل، ایس ایس پی اور اعلی شہید افسران کے ورثا کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی