صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید کی حدود میں 2 الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور دو بچوں سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ڈرون حملہ ایک گھر پر ہوا، حملوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، جس وجہ سے اسے نشانہ نہیں بنایا جاسکا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ واقعہ کی نوعیت اور ڈرون حملے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، تاہم سیکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی