لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیس کا فیصلہ سنادیا، تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی جبکہ 8 ملزمان کو بری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلے سناتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی۔اے ٹی سی نے مقدمے میں نامزد دیگر 8 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا، تینوں ملزمان کو تاوان مانگنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان پر اغوا کرنا ثابت نہیں ہوتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی