مغربی سیاح نے خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی فوج اور پاکستانی فوج کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔نہ کوئی تنائو، نہ بندوقیں تنی ہوئی، بس مسکراہٹیں، تالیاں، اور سرحدی فضاوں میں گونجتی ہنسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے ایک مغربی سیاح نے شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔سیاح کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خنجراب بارڈر پر پاکستان اور چین کے فوج رقص کررہے ہیں، مغربی سیاح نے یہ دل چھو لینے والے لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وردی میں ملبوس فوجی آپس میں گھل مل کر رقص کر رہے ہیں، سیاح نے کہا کہ دو ہمسایہ ممالک، جنہیں اکثر دنیا صرف اسٹرٹیجک مفادات کے تناظر میں دیکھتی ہے لیکن یہاں دوستی، ہم آہنگی اور امن کی زبان بولتے دکھائی دئیے۔غیر ملکی سیاح نے ویڈیو بنائی اور سادہ مگر اثر انگیز الفاظ میں لکھا "سرحدیں زمینیں بانٹتی ہیں، دل نہیں، ساتھ ہی سیاح نے پاک فوج کے جوانوں کی تعریف بھی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی