i پاکستان

خصوصی تعلیم میں برٹش کونسل اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں معاہدہتازترین

July 29, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارخصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک، برٹش کونسل اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی، برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اساتذہ کے لئے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے، آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کیلئے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب میں نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی