i پاکستان

ٹھٹھہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئےتازترین

May 12, 2025

ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کردی گئی ۔مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی