i پاکستان

کیمبرج نے پہلی بارپاکستانی طلبہ کی جوابی کاپی دکھانے کا سلسلہ شروع کردیاتازترین

September 27, 2025

کیمبرج نے پہلی بارپاکستانی طلبہ کی جوابی کاپی دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا۔کنٹری ڈائریکٹرکیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن عظمی یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ طلبہ اپنی جوابی کاپی اسکرپٹ آن لائن دیکھ سکیں گے، طلبہ آن لائن جوابی کاپی کے جائزے کے بعد اسکروٹنی کافیصلہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل مکمل طور پر مفت ہوگا،کیمبرج سے وابستہ اسکولوں کو طلبہ کی امتحانی کاپیوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔عظمی یوسف کے مطابق اے اور او لیول سطح پردنیا بھرمیں کیمبرج کے سب سے زیادہ طلبہ پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزارطلبہ کیمبرج میں رجسٹرڈ ہیں۔ پاکستان میں 800 کے قریب اسکول کیمبرج سے وابستہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی