وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ ختم نہ کیا تو وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔ آئیں بات کریں۔ بات چیت سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا۔ ایک انٹرویو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے بھی نگراں دور میں ارسا سے سرٹیفکیٹ لیا گیا۔ نہیں چاہتے کہ پھر کوئی عبوری حکومت آکر فیصلہ کرے اور بعد میں ہم لڑتے رہیں۔ ن لیگ کو بھی یہ سوچنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے وہ بھی ایسا نہیں چاہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی