بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب مسلم باغ کے علاقے میں ملتان کے رہائشی 2 افراد سے کروڑوں روپے مالیت کا ساڑے 7 کلو سونا چھین لیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق ملتان کے رہائشی محمد اقبال اور محمد افضل نے لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرایا کہ وہ ملتان سے ایک کوچ کے ذریعے بیگ میں ساڑے 7 کلو سونا لے کر کوئٹہ آرہے تھے، جب ان کی کوچ مسلم باغ کے قریب پہنچی تو 3 گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کوچ کو روک کر ہمیں بیگ سمیت اتارا، ایک گاڑی میں بٹھایا اور ہم سے سونا چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ افراد نے بتایا کہ وہ یہ سونا کوئٹہ میں مختلف افراد کو دینے کے لئے لارہے تھے۔سونے کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ لیویز حکام نے محمد اقبال اور محمد افضل کی مدعیت میں لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی