بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں 3 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیمامرکز کیمطابق زلزلیکی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی