i پاکستان

قلات میں دہشتگردی نریندر مودی کا بھیانک چہرہ ہے، کامران ٹیسوریتازترین

July 17, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سانحہ قلات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، قلات میں بس پر فائرنگ کا مقصد بھی قوم میں تقسیم کی کوشش ہے، قلات واقعہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ملوث ہیں۔گورنر سندھ نے مارٹن کورٹرز کاد ورہ کیا جہاں انہوں نے قلات میں بس پر فائرنگ سے جاں بحق 3 قوالوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ قلات میں دہشت گردی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھیانک چہرہ ہے، بھارت کو پہلے بھی مزہ چکھایا اب بھی چکھائیں گے، تین قوالوں کو نشانہ بنایا گیا جن کا بدلہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان خوشیاں بانٹتا ہے اور آج انہی کو نشانہ بنایا گیا، یہ محض دہشتگردی نہیں ایک منصوبہ بند سازش ہے جو بلوچ اور پنجابی قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔کامران ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان کے ریاستی ادارے اور عوام خاموش نہیں رہیں گے اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔اگر دہشتگرد باز نہ آئے تو ان کی پناہ گاہوں میں گھس کر ماریں گے، ہم خاموش ضرور ہیں، کمزور نہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ قتل کا بدلہ قتل ہو۔گورنر سندھ نے سانحہ قلات کو بھارت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ الہند کی کارستانی ہے، مودی اپنی شکست کا بدلہ پاکستانی عوام، خاص طور پر کراچی کے عوام سے لے رہا ہے، ہم 14 اگست بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان متحد ہے۔کامران ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی سرفراز بگٹی سے فوری ایکشن لینے اور زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی