i پاکستان

کوہاٹ، گہرے کنویں میں گرنے والے اونٹ کو نکال لیا گیاتازترین

May 27, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گہرے کنویں میں اونٹ گرگیا۔ریسکیو کے مطابق اطلا ع ملنے پر ڈیزاسٹر اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی جس کے بعد اہلکار سیڑھی اور رسیوں کی مدد سے لٹک کر کنویں کے اندر اترے ۔بعد ازاں اونٹ کو رسیوں سے باندھا گیا اور کرین کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی