i پاکستان

کوئٹہ ، ایئرپورٹ روڈ پر چلتے ٹرک میں آگ لگ گئی، قریبی دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیںتازترین

July 03, 2025

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ڈیزل ٹرک میں چلتے ہوئے آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ آس پاس کی دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر تیل بردار ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چلتے ڈیزل ٹرک میں اچانک لگنے والی خوفناک آگ نے پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی وجہ سے آگ کے شعلے مزید بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اس پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرک میں جیسے ہی آگ لگی ڈرائیور باآسانی اتر کر چلا گیا باھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طور ناصر کے قریب ڈیزل ٹرک اور دکانوں میں لگنے والی آگ پر قاپو پالیا گیا ہے، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی