i پاکستان

کوئٹہ، مون سون بارشیں، مختلف حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق،8زخمیتازترین

July 14, 2025

بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے ۔پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق یہ اموات ژوب، زیارت، موسی خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو کے علاقوں میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 28 جون سے جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں 58 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 47 مکانات جزوی جبکہ 11 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں، طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو خوراک، ٹینٹ اور دیگر ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کے لیے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے سلسلے کے دوران عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی