کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے ذرائعکے مطا بق ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کرکے ٹرین چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے23ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی