بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد بیوی کی لاش دفنانے کی کوشش کی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔یاد رہے ایک افسوسناک واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر کے شہداد کوٹ تھانہ میروخان کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں شوہر نے بیوی کی جان لے لی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی