مہنگائی میں اضافے کے پیشن نظر تھوک مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے، 16 لٹر درجہ اول کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے، درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس سے 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے جبکہ درجہ اول 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے ،درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی