قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام اباد میں شروع ہوگا اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے یہ اجلاس صدر مملکت اصف علی زرداری نے جمعہ کی شام طلب کیا تھا۔اجلاس میں معمول کی کاروائی سمیت اہم قانون سازی متوقع ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ نے قومی اسمبلی میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی