i پاکستان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی( آج) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا جائزہ لے گیتازترین

September 11, 2024

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات بار ہ ستمبر دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین شازیہ مری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔کمیٹی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ بے نظیر کفالت پروگرام کی ادائیگیوں میں تاخیر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی