قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 15 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91فیصد سے 11.76 فیصد ہوگئی۔تفصیل کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 10.90سے کم ہو کر 10.60 فیصد پر آگئی۔اسلامک سیونگ اکانٹ میں منافع کی شرح میں 59 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 9.75 فیصد ہوگئی جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کم کرکے 13.20 فیصد کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی