i پاکستان

کوٹری، تین بچوں کی ماں سے شادی نہ ہونے پر نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دیتازترین

May 23, 2025

کوٹری میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے والے نوجوان کی شناخت فرید خان ولد فرقان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فرید خان اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گھر، خدا کی بستی کوٹری، جا رہا تھا۔جیسے ہی وہ کوٹری پل پر پہنچے، نوجوان نے اچانک موٹرسائیکل سے اتر کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔نوجوان کے والد نے بتایا کہ فرید خان تین بچوں کی ماں سے محبت کرتا تھا اور مسلسل اس سے شادی کے لیے اصرار کر رہا تھا، واپسی کے دوران بھی دونوں کے درمیان اسی معاملے پر بحث جاری تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوٹری پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر مزید کارروائی میں مصروف ہے۔غوطہ خوروں کی جانب سے دریائے سندھ میں نوجوان کی تلاش کا عمل جاری ہے، تاہم تاحال اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی