سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا، اجلاس اب پیر کی شام 4 بجے دوبارہ منعقد ہوگا۔سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ کہ اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال پر بحث ہونی تھی جبکہ وزیر خارجہ نے غزہ کے معاملے پر ایوان کو بریف کرنا تھا۔شیری رحمان نے بتایا کہ ایوان میں صرف 19 اراکین موجود تھے، کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس جاری نہ رکھا جا سکا، کورم پورا کرنے کیلئے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی