i پاکستان

کوہستان میں 28 سال قبل لاپتا شخص کی لاش برفانی گلیشیئر سے برآمدتازترین

August 04, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں 28 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص نصیر الدین کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق کوہستان میں برفانی گلیشیئر سے 28 سال سے لاپتا شخص نصیرالدین کی لاش ملنے کی اطلاع ملی ہے، لاش حیرت انگیز طور پر محفوظ ہے، کپڑے بھی نہیں پھٹے، لاپتا شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم 28 سال سے تلاش میں تھے۔مقامی افراد نے پگھلتے گلیشیئر سے انسانی جسم ملنے کی اطلاع دی، لاش حیرت انگیر طور پر محفوظ ہے۔ جسم سلامت ہے اور کپڑے بھی موجود ہیں۔اہل خانہ کے مطابق 28 سال سے گمشدہ شخص کی تلاش جاری تھی، پولیس نے شناخت اور مزید حقائق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق گلیشیئر نے متوفی کے جسم کو قدرتی طور پر محفوظ رکھا ہے، اسی لیے وہ گلنے اور سڑنے سے محفوظ رہا ہوگا۔یاد رہے کہ جولائی 2023 میں سوئٹزرلینڈ کے مشہور میٹرہارن پہاڑ کے قریب گلیشیر پگھلنے سے 1986 میں لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی باقیات ملنے کا انکشاف ہوا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی باقیات ملنے کا انکشاف سوئٹزرلینڈ کے علاقے زرمٹ میں موجود تھیوڈول گلیشیئر کو عبور کرنے والے کوہ پیمائوں نے کیا تھا۔انہوں نے دیکھا کہ ایک ہائیکنگ بوٹ اور کرمپون برف سے نکل رہے تھے، تاہم کوہستان میں ملنے والی لاش مکمل محفوظ حالت میں ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی