سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کہا ہے کہ 2 گیس فیلڈز سے گیس کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہونے کے باعثکچھ علاقوں میں گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کی تعداد تقریبا 45 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس سے کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر کم ہے تاہم صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم اور بند ہونے سے گھریلو، کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسکیم 33، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی میں بھی گیس کی بندش ہوگئی، انڈسٹریل صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔پی آئی کالونی کالونی، ناظم آباد، شادمان ٹان، سرسید ٹان، کاٹھور میں بھی گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔گارڈن، بوہرہ پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چنیسر گوٹھ، گڈاپ، اورنگی ٹائون، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی