i پاکستان

کراچی، 3 خواجہ سر ائوں کے قتل کا مقدمہ درج، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیلتازترین

September 22, 2025

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ناگوری سوسائٹی کے قریب سے تین خواجہ سرا ئوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہر ہائی وے سے 3 خواجہ سرائوں کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق ان تینوں خوجی سرا وں کو گولیاں مارکر قتل گیا گیا تھا، پولیس نے مقتولین کے ساتھی محمد ظفر کی مدعیت میں میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 290/25 درج کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولین 20 ستمبر کی شام گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ سپر ہائی وے جا رہے ہیں، رات گئے واپسی نہ ہونے پر ان سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہ ملا، اگلے روز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اطلاع ملی کہ تینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین میں دو کی شناخت محمد جینل اور الیکس ریاست کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے 20 سالہ ساتھی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی لیکن اسے اسما کے نام سے مکارا جاتا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سرائوں کی لاشوں کو ورثاکے حوالے کیا گیا ہے، واقعاتی شواہد کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں، خواجہ سرائوں کے قتل کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی