سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں جاری حالیہ پولیو مہم کے دوران 35 ہزار والدین نے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کیا جن میں سے 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسن پلانے سے انکار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 25 اضلاع میں حالیہ انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک چلائی گئی تھی، اس مہم میں کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی