کراچی میں لانڈھی سے 6 روز قبل اغوا کئے گئے 7 سالہ بچے کی بوری بند لاش مل گئی ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی میں لانڈھی کے علاقے سے سات سالہ بچے کی بوری بند لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچہ چھ روز سے لاپتہ تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ سات سالہ سعد علی کی لاش اس کے گھر سے دو گلیاں چھوڑ کر کچراکنڈی سے ملی، بچے کی لاش ملنے کی خبر والدین پر بجلی بن کر گری۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج تھا اور لواحقین جگہ جگہ بچے کو تلاش کررہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے اس حوالے سے تمام پہلووں پر تحقیقات کررہے ہیں۔ورثا نے واقعے کو اغوا کے بعد قتل قرار دیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔جس کے بعد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تمام پہلوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی