کراچی ائیرپورٹ کا رن وے بد ھ کو ایک کم از کم ایک گھنٹے کیلئے جزوی طور پر بند رہا ۔ رن وے پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام کیا گیا ۔کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا رن وے 2جولائی کو ایک گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ۔ نوٹم میں کہا گیا کہ طیاروں کے ٹائروں کی ربڑ کی باقیات ہٹانے کیلئے رن وے صبح7سے8 بجے تک بند رہے گا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی رن وے سے طیاروں کے ٹائروں کی باقیات ہٹانے کا کام کرے گی، تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی