i پاکستان

کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والا ملزم گرفتارتازترین

May 02, 2025

انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی میڈیکل لیٹر اور وزارت خارجہ کی جعلی تصدیق فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی، ملزم کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔مذکورہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے امریکی ویزا کے حصول کے لیے وزارت خارجہ پاکستان کا جعلی نوٹ جمع کرایا۔ملزم نے جعلی میڈیکل رپورٹ بھی تیار کر کے جمع کرائی، جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصلیٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی