کراچی کے قدیم علاقے اولڈ سٹی ایریا کھارادر میں ایک اور رہائشی عمارت گرنے سے بچ گئی۔محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق بلڈر نے ہیوی مشینری سےآثار قدیمہ کی عمارت توڑنے کی کوشش کی جس سے رہائشی عمارت گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھارادر کوئلہ گودام کے پاس آثار قدیمہ عمارت کو توڑا جا رہا تھا کہ عمارت توڑنے کے دوران ساتھ بنی عمارت میں جھٹکے محسوس ہونے لگے جس پر بلڈر کو عمارت توڑنے سے روکا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں آثار قدیمہ کی ٹیم کھارادر پہنچ گئی۔ محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد سے 2افراد کو حراست میں لیلیا، بلڈر غیرقانونی طورپر سیل عمارت توڑ رہا تھا۔ادھر لیاری میں ایک اور عمارت کے گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، آگرہ تاج میں 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ مخدوش عمارت ابھی تک خالی نہیں کرائی گئی، شہری تاحال رہائش پذیر ہیں۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 7منزلہ مخدوش عمارت میں 12یونٹس ہیں، عمارت میں تقریبا 10 خاندان رہائش پذیر ہیں۔اس 7منزلہ عمارت کو اپریل میں مخدوش اور رہائش کیلیے ممنوع قرار دیا جا چکا ہے، بلڈر نے حال ہی میں رنگ و روغن کروا کر عمارت کو نیا بنانیکی کوشش کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی