کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 کارندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں سرجانی پولیس نے تیسر ٹائون میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزمان میں حیات اللہ اور شہاب شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان ارشد، اقرار اور رضوان لمبا فرار ہوگئے۔طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور 4 موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے، موٹرسائیکلیں سرجانی اور بوٹ بیسن سے چھینی اور چوری کی گئی تھی، جس کے مقدمات سرجانی اور بوٹ بیسن تھانے میں درج ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی