i پاکستان

کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمدتازترین

May 12, 2025

کراچی کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹائون میں ہوا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد نائن ایم ایم پستول، ایک پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تیسرے ملزم کو تھانے منتقل کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق، ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام میں موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی