i پاکستان

کراچی، بحالی سینٹر میں ٹیچر کے معذور بچے پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ، مقدمہ درجتازترین

October 03, 2025

کراچی میں بحالی سینٹر میں ٹیچر کے معذور بچے پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں قائم ایک بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔الطاف حسین نامی شہری نے بحالی سینٹر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔مدعی نے بتایا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایکرو آٹزم کیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن آرگنائزیشن کے اندر ایک ٹیچر کو معذور بچے کو بے دردی سے مارپیٹ کرتے دیکھا گیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ سینٹر میں معذور بچوں کو تربیت اور بحالی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، تاہم متعلقہ ٹیچر کی جانب سے معذور بچے پر شدید تشدد کیا گیا، ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد تھانے مقدمہ اندراج کے لیے آیا۔الطاف حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ ادارے نے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور متعلقہ ٹیچر کی سہولت کاری کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث ٹیچر اور ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی