کراچی میں بلدیہ 8 نمبر میں ٹائو ن چیئرمین پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں مدعی عبدالرف کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید میلاد النبی ۖ کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے نکلے تھے، ٹائون چیئرمین اور رکن سندھ اسمبلی کے علاوہ دیگر نمائندے بھی شریک تھے۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لے کر واپس آ رہے تھے، راستے میں موٹرسائیکل سوار اترا اور ہمیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس دوران 25 سے 30 لوگ آگئے جن کے پاس بڑا اسلحہ اور پستول تھے، ملزمان نے اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔عبدالرئوف کے مطابق مار پیٹ کے دوران ہمارا موبائل فون اور 30 ہزار روپے اور گھڑی گم گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی