i پاکستان

کراچی، بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے والا چھانگا گینگ کا کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمدتازترین

September 04, 2025

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کر لیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم بلال نے 30 اگست کو زیر تعمیر عمارت میں بھتے کی پرچی دینے کے بعد دو مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ایس یاس پی کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل چھانگا گینگ کا کارندہ ہے، بھتہ خوری کے متعلق بیرون ملک میں بیٹھے جمیل چھانگا سے ہدایت ملتی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں بھی بھتہ خوری اور قتل کے مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی