i پاکستان

کراچی، بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے 2 مزدور زخمیتازترین

August 30, 2025

کراچی میں گارڈن کے علاقے میں شادی ہال کے قریب زیر تعمیر عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹانگ پر گولی مار کر 2 مزدوروں کو زخمی کردیا، عمارت کے مالک سے ایک سال پہلے بھی بھتہ مانگا گیا تھا۔زخمی مزدوروں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملزمان آئے اور پرچہ دیکرکہا اس نمبر پر فون کرو۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سپروائزر کو گولی ماری جو اس کو لگ کر دوسرے مزدور کو جا لگی، واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی