کراچی کے مختلف علاقوں میں دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک B میں ایک شخص کو سر پر وزنی چیز کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی۔دوسرے واقعے میں سرجانی ٹاون سیکٹر فور اے، گلزار حبیب مسجد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ صدام حسین کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق، یہ فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ہوئی۔ زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ صدام حسین کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں ہیں۔پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی