i پاکستان

کراچی، فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت دوافراد زخمیتازترین

July 14, 2025

کراچی میں کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافرا زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق کورنگی کے علاقے 3 نمبر بنگالی کیمپ عثمان مسجد کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ نذیرا زوجہ شریف کے نام سے کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کا دعوی ہے کہ خاتون گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مرتضی چورنگی فاروقی قبرستان کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ نوید ولد جہانگیر کے نام سے کی گئی، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی